ہماری حکومت سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کاشکارہے، فیصل جاوید 

 ہماری حکومت سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کاشکارہے، فیصل جاوید 

  



 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بلاول بھٹو زر داری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہماری حکومت کو تھوڑا سا وقت ہوا تھا تو انہیں تھوڑی بوکھلاہٹ ہوئی تھی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اب تھوڑا زیادہ وقت ہوا ہے تو انہیں تھوڑی زیادہ بوکھلاہٹ ہو گئی ہے، انکی بوکھلاہٹ کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان کامیاب ہو رہے ہیں،وزیرِاعظم عمران خان کے کامیاب ہونے سے اس کرپٹ مافیا کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی دوکانیں بند ہو رہی ہیں۔

 فیصل جاوید

مزید : صفحہ آخر


loading...