پاک چین آزاد تجارتی صنعتی زونز کی ترقی کیلئے مشترکہ شروع کرینگے: چینی سفیر
سلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ وہ سال 2020 میں چین اور پاکستان کے تعلقات خصوصاً معاشرتی شعبے میں رابطوں کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے اور صنعتی ترقی کوفروغ کے خواہاں ہیں۔سی پیک کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد سے دونوں ممالک کی دوستی تعاون کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ چینی سفارتخانے میں منعقدہ سالانہ سنگم کلب گالا 2019 میں طلباء، اساتذہ، سفارت کاروں اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک آزاد تجارتی صنعتی زونز کی ترقی کے لئے مشترکہ منصوبے شروع کریں گے۔چینی سفیر نے کہا کہ امن اور خوشحالی نئے سال کی پہچان ہوگی دونوں ممالک اپنے لوگوں خصوصا نوجوانوں کی مشترکہ خواہشات کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، جو ان کی دہائیوں پرانی گہری دوستی کو آگے بڑھانے کے مستقبل کی امید ہے۔سفیر نے کہا کہ سنگم کلب جو پاک چین دوستی کے درخت میں ایک نئی شاخ ہے جو دونوں برادر ممالک میں عوامی رابطوں کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام منعقد ہ سنگم کلب گالامیں چینی سفارتخانے کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
چینی سفیر