تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،نیلم حیات

تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،نیلم حیات

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشر ہ ترقی نہیں کر سکتا‘تعلیم کے شعبے کام کر نیوالے حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ وہ فیرروز پور روڈ پر گر ین کیپ سکول کی تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہی تھیں۔

جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کی خاتون رکن مقدسہ ایاز‘ثروت گوہر‘روزی رضوی اور دیگر گر ین کیپ سکول کی تقر یب تقسیم انعامات میں شر یک ہیں تحر یک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ تحر یک انصاف حکومت عوام کو سستی اور معیارتعلیم کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے جسکے تحت پنجاب میں نئے منصوبہ بھی شروع کیے جارہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب میں وہ تمام بچے جن کو سکولوں میں جانا چاہیے انکو کل نہیں آج ہی سکولوں میں داخل کروانا چاہیے اس کیلئے بچوں کے والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار اد اکر یں۔ انہوں نے کہا کہ میں مقدسہ ایاز کو خر اج تحسین پیش کرتی ہوں جو غر یب اور بے سہار ابچوں کو اپنے سکول میں تعلیم کیلئے خصوصی طور پر کام کر رہی ہیں اگر ہم سب اپنی ذمہ داری پوری کر یں تو وہ وقت دور نہیں جب قوم کا ہر بچہ سکول میں تعلیم حاصل کریگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1