حکمرانوں کو بھارت کے خلاف کھل کر میدان میں آنا ہو گا

  حکمرانوں کو بھارت کے خلاف کھل کر میدان میں آنا ہو گا

  



لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین جنرل راحیل شریف لورز فورم پاکستان جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حکمرانوں اور میڈیا کو بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور قتل و غارت کے خلاف کھل کر بھرپور طریقے سے میدان میں آنا پڑے گا اور وہاں کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لئے بھارت سرکار مودی کو منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔

اور مودی کی ظالمانہ کارروائیوں کا دنیا کے ملکوں کو فوری طور پربتانا ہو گا۔

کیونکہ اب بھارت میں لاکھوں غیر مسلم اسلام قبول کر چکے ہیں اور بھارت کے شہر شہر پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج رہے ہیں اس لئے پاک فوج کے ساتھ ہر طریقے سے موجودہ حکمرانوں اور میڈیا کو بے شک وہ الیکٹرانک میڈیا ہو یا پرنٹ میڈیا کو ساتھ دینا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ وقت اب بھارت مودی سرکار کو بے نقاب کرنے پر دینا ہو گا،رہی بات ان چور ڈاکو ملک دشمن سیاستدانوں کی تو ان کوپاکستانی عوام خود نیست و نابود کر دیں گے کیونکہ جب پاکستان کے تمام ٹی وی چینل مودی حکومت کے خلاف ایک ہو جائیں گے تو انڈیا میں مسلمانو کے دل بھی بہت بڑے ہوجائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1