نئے سال کا ”تحفہ“ پٹرولیم مصنوعات 3.10روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش

      نئے سال کا ”تحفہ“ پٹرولیم مصنوعات 3.10روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.10روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری ارسال کر دی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی جبکہ اس پر اطلاق یکم جنوری 2020 ء سے ہوگا۔ اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 8پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات 

مزید :

صفحہ اول -