سڑکوں پر سونے والے افراد کو چھت دینا ریاست کا فرض پناہ گاہیں بنائینگے: عثما ن بزدار
لاہور(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر سڑکوں پر سونے والے 1700 افراد کو ایک روز میں پنجاب کے 36 اضلاع میں قائم 92 پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 1700 افراد کو پناہ گاہوں میں رات کا کھانا اور ناشتہ بھی دیا گیا۔ بہاولپور کی 2 پناہ گاہوں میں 180 افراد، بہاولنگر کی 5 پناہ گاہوں میں 49 افراد، رحیم یار خان کی ایک پناہ گاہ میں 12 افراد اور ڈیرہ غازی خان کی ایک پناہ گاہ میں 43 افراد کو شفٹ کیا گیا جبکہفیصل آباد کی 5 پناہ گاہوں میں 448 افراد، چنیوٹ کی 3 پناہ گاہوں میں 26 افراد، جھنگ کی 4 پناہ گاہوں میں 30، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 4 پناہ گاہوں میں 59 اور گوجرانوالہ کی 2 پناہ گاہوں میں 17 افراد کو منتقل کیا گیا۔ اسی طرح سیالکوٹ میں 45 افراد کو 4 پناہ گاہوں میں، لاہور میں 78 افراد کو 4 پناہ گاہوں میں اور قصور میں 29 افراد کو 3پناہ گاہوں میں شفٹ کیا گیا جبکہ شیخوپورہ میں 35 افراد، ملتان میں 70 افراد، خانیوال میں 50 افراد، لودھراں میں 60 افراد اور وہاڑی میں 100 افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔ اٹک میں 90 افراد، اوکاڑہ میں 23 افراد، پاکپتن میں 30 افراد، سرگودھا میں 57 افراد، بھکر میں 14 افراد، خوشاب میں 22 افراد اور میانوالی میں 7 افراد کو پناہ گاہوں میں شفٹ کیا گیا۔لیہ میں 2 افراد، مظفرگڑھ میں 7 افراد، راجن پور میں 8 افراد اور ننکانہ صاحب میں 15 افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کرکے سخت سردی کے موسم سے بچایا گیا۔گجرات میں 14 افراد، حافظ آباد میں 3 افراد، منڈی بہاؤالدین میں 14 افراد، نارووال میں 15 افراد، چکوال میں 17 افراد، جہلم میں 16 افراد اور ساہیوال میں 11 افراد، راولپنڈی میں 4 افراد کو کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سڑکوں پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہیں آغوش کا کام کر رہی ہیں۔ ان افراد کو سخت سردی سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے اور ایسے افراد کو سونے کیلئے چھت دینا ریاست کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سڑکو ں پر سونے والے افراد کیلئے مزید پناہ گاہیں بنائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی قیادت میں فارمرزکے وفد نے ملاقات کی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں لائیوسٹاک کے شعبہ میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔لائیوسٹاک شعبے کی پائیدار ترقی سے معیشت مستحکم ہوگی۔ لائیوسٹاک سیکٹر میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ دیہات کے عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے لائیوسٹاک کو فروغ دیں گے۔ لائیوسٹاک ملکی معیشت کی ترقی کیلئے انجن کا کردار ادا کرتا ہے۔ دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدید تکنیک اپنانا ہوگی۔ پنجاب میں لائیوسٹاک فارمرز کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار سے روشناس کرایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ