ناصرشاہ ایم کیو ایم کیلئے وزارت بلدیات چھوڑنے پر آمادہ

    ناصرشاہ ایم کیو ایم کیلئے وزارت بلدیات چھوڑنے پر آمادہ

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کیلئے وزارت چھوڑنے پر ا?مادگی ظاہر کردی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو پیشکش کی ہے کہ وہ وفاق میں جتنی وزارتیں رکھتی ہے اتنی ہی وزارتیں سندھ میں دینے کیلئے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ انہیں عمران خان کو گھر بھیجنے میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرنا ہوگا۔بلاول کی جانب سے ایم کیو ایم کو پیشکش کیے جانے کے بعد صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کیلئے وزارت بلدیات چھوڑنے کو تیار ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ میرے چیئرمین کا حکم ہے، وزارت بلدیات دینے کو تیار ہوں، ایم کیو ایم جو وزارت مانگے، بلدیات کا وعدہ تو پکا سمجھیں۔

ناصر شاہ

مزید : صفحہ اول