چیف الیکشن کمشنر، ممبران کا تقرر، اتفاق رائے نہ ہوسکا 

چیف الیکشن کمشنر، ممبران کا تقرر، اتفاق رائے نہ ہوسکا 

  



اسلام آ باد(آئی این پی)چیف الیکشن کمشنر اورممبران کے تقرر کے معاملہ پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہو سکا اور پارلیمانی کمیٹی کا9واں اجلاس بھی بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔چیئرپرسن کمیٹی شیری مزاری نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی آئندہ اجلاس پیرکو ہوگا،دھند کے باعث کچھ ممبران اجلا س  میں نہیں پہنچ سکے،مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پراجلاس کی کارروائی آگے نہیں بڑھی۔ پیپلز پارٹی کے ر اجہ پرویز اشرف  نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ حل کرے،اچھی فضاء  میں معاملہ پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں ، عدالت سے کچھ مزید مہلت مانگی جائے گی،پہلے ہی فیصلہ تھا کہ تینوں عہدوں پر اکٹھے فیصلہ ہونا چاہئے،اپوزیشن نے بہت ذمے دارانہ طریقے سے بات کی، ابھی فیصلہ کن اجلاس ہونا ہے  جبکہ سینیٹرمشاہد اللہ خان  نے کہاکہ بات رکنی نہیں چاہئے،بات چلتی ہے تو آگے بھی بڑھتی ہے،بابر یعقوب سے ہمارا ذاتی کوئی معاملہ نہیں ہے،2018 کے الیکشن میں حیران کن دھاندلی ہوئی تو یہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تھے،ہم نے کہا کہ بابر یعقوب کو چیف الیکشن کمشنر نہیں ہونا چاہے،ایسے شخص کو آپ چیف الیکشن کمشنر کیسے بنا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن ممبران تقرر

مزید : صفحہ اول