حریم شاہ کی ویڈیو کا معاملہ،سیکریٹری خارجہ نے سکیورٹی گار ڈ کو قربانی کا بکرابناکر معاملہ دبا دیا،آن لائن کادعویٰ

      حریم شاہ کی ویڈیو کا معاملہ،سیکریٹری خارجہ نے سکیورٹی گار ڈ کو قربانی ...

  



اسلام آباد (آن لائن) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا دفتر خارجہ میں ویڈیو بنانے کے معاملے پر غیرسرکاری سیکورٹی گار ڈ کو قربانی کا بکرہ بناکر معاملے کودبا دیا گیا۔ تحریک انصاف کی کارکن حریم شاہ نے وزیراعظم سیکرٹریٹ اور دفتر خارجہ میں داخل ہوکر ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرکے شہرت حاصل کی۔ حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام سے انکوائری کا مطالبہ کیاگیا ہے کہ دو غیر متعلقہ لڑکیاں سخت سکیورٹی حصار تو ڑ کر کیسے اہم جگہ پر گھوم رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر عوام نے مطالبہ کیا کہ ٹک ٹاک گرلز کو دفتر خارجہ میں اجازت دینے والے متعلقہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔تاہم دفتر خارجہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکریٹری خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے غیر سرکاری شخص کو بچانے کیلئے دفتر خارجہ کی سکیورٹی پر مامور غیر سرکاری سکیورٹی گار ڈ کو قربانی کا بکرہ بنایا اور اس معاملے کو ختم کردیا ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کو دفتر خارجہ کے خصوصی دروازے سے وزارت  میں داخل کیاگیا اور انہیں وزارت خارجہ کے اہم دفاتر تک رسائی دی گئی جہاں انہوں نے ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پروائرل کردیا۔ 

حریم شاہ 

مزید : صفحہ اول


loading...