لاہور ہائیکورٹ، نئے چیف جسٹس مامون رشید کل حلف اٹھائینگے

 لاہور ہائیکورٹ، نئے چیف جسٹس مامون رشید کل حلف اٹھائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کل یکم جنوری کو لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے، لاہور ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان آج 31دسمبرکواپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں،چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفر نس آج صبح 9بج کر 50منٹ پر کورٹ نمبرایک میں منعقد ہوگا،وہ یکم جنوری 2019ء سے 31دسمبر2019ء تک پوراایک سال لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہے،مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کل ان کی جگہ چیف جسٹس کے عہدہ سنبھالیں گے،ان کے حلف کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی،گورنر پنجاب ان سے حلف لیں گے،مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ 19فروری 2010ء کو لاہور ہائی کورٹ کے جج مقررہوئے تھے،وہ حلف اٹھانے کے بعد 2ماہ 18دن لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہیں گے،وہ 18مارچ2020ء کو ریٹائر ہوں گے۔
چیف جسٹس

مزید :

صفحہ اول -