رواں سال، نیب نے زرداری، نوا ز شریف سمیت 66با اثر افراد کو گرفتار کیا،اربوں کی ریکوری

رواں سال، نیب نے زرداری، نوا ز شریف سمیت 66با اثر افراد کو گرفتار کیا،اربوں ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)نیب نے رواں سال اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کیں سابق صدر،وزیر اعظم اور کئی طاقتور بیور کریٹس اور سابق وزرا سمیت با اثر ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔کار کر دگی کے حوالے سے 94 ارب روپے کی ریکوری کے ساتھ نیب راولپنڈی سر فہرست رہا۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سال 2019 میں بھرپور کاروائیاں کیں، سابق صدر، وزیر اعظم، وزرا سمیت بڑے ملزمان گرفتار کئے، پلی بارگین کی ذریعے اربوں روپے کی ریکوری ہوئی۔نیب پنڈی نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، نارووال سپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال، جعلی اکاونٹس کیس میں، آصف زرداری، فریال تالپور اور اومنی گروپ کے مجیدوں سمیت 66ملزمان کو گرفتار کیا۔نیب لاہور نے حمزہ شہباز،فواد حسن فواد،خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ مختلف نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کی طرف سے عوام سے پلاٹوں کے نام پر لوٹی گئی رقم ریکور کر کے متاثرین کو واپس کی،نیب کے تمام سات ریجنل بیوروز میں نیب پنڈی کی سب سے بڑی 94 ارب کی ریکوری ہوئی سال 2019 میں نیب پنڈی نے 32 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے رواں سال نیب پنڈی نے 162انکوائریز، 39انوسٹی گیشنز کیں،مضاربہ سیکنڈل میں مجرمان کو 14سال سزا،2 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔ نیب ترجمان کے مطابق آئندہ سال بھی لوٹے گئے اربوں روپے کی ریکوری ہوگی کیونکہ درجنوں ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دے رکھی ہیں جن کی جلد منظوری ہو جائیگی۔

نیب کارکردگی

مزید : صفحہ اول