مسلم لیگ قائد اعظم ؒ اور مسلمانان بر صغیر کی امانت، دوقومی نظریہ کی پاسداری ہے: شہباز شیرف 

    مسلم لیگ قائد اعظم ؒ اور مسلمانان بر صغیر کی امانت، دوقومی نظریہ کی ...

  



لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز نے مسلم لیگ کے 113ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ بابائے قوم حضرت قائداعظم اور مسلمانان برصغیر کی امانت اور دوقومی نظریہ کی پاسدار ہے،پاکستان مسلم لیگ کے مرحوم قائدین، رہنماؤں اور کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 90 کی دہائی میں مسلم لیگ کوایک نئی زندگی سی، محمد نواز شریف نے اپنی محنت اور قائدانہ صلاحیتوں سے مسلم لیگ(ن)کو عوام کی مقبول ترین جماعت بناکر ملک کے کونے کونے میں تنظیم سازی کی۔محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)نے تکمیل پاکستان کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)نے قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لئے بے مثال جدوجہد کی ہے۔بانیان پاکستان کے ملک کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کا عظیم مقصد حاصل کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

شہباز شریف 

مزید : صفحہ اول


loading...