2020ء عمران خان کیلئے مشکل  نظام تحلیل کر سکتے ہیں،ماہرعلم نجوم

  2020ء عمران خان کیلئے مشکل  نظام تحلیل کر سکتے ہیں،ماہرعلم نجوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی)ملک کی مشہورماہر علم نجوم سامعہ خان نے پیش گوئی کی ہے کہ2020 میں وزیر اعظم ممکنہ طور پر خود نظام تحلیل کر سکتے ہیں،سامعہ خان نے کہا کہ2000ء کی طر ح آج بھی سات ستارے ایک ہی گھر میں ہیں۔ سورج گرہن لگا تو نوازشریف دو تہائی اکثریت کے باوجود رخصت ہوئے۔ پھر نائن الیون ہوا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ماہر نجوم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو داخلی و خارجی خطرات رہیں گے۔ 2020 کے پہلے چھ ماہ ملک کیلئے انتہائی مشکل ہیں۔ وزیراعظم کو اس وقت اپنی ساکھ بچانے کیلئے کوششیں کرنی پڑیں گی۔ مریم نواز بھی جلد باہر چلی جائیں گی اور آخری چھ مہینوں میں اپنا آپ سیاست میں منوائیں گی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر کے حوالے سے  ستاروں کی چالیں ماضی میں ان کے مخالف رہیں،پہلے تین ماہ ان کے کیلئے بہت اہم ہیں۔ مئی2020تک ملک کیلئے بہت مشکلات ہیں، نومبر2020تک حالات اونچ نیچ کا شکار رہیں گے۔
ماہر نجوم

مزید :

صفحہ اول -