لیگی ترجمانوں کا پناہگاہون کوبلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا غریب دشمنی کے مترادف: فردوس عاشق

  لیگی ترجمانوں کا پناہگاہون کوبلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا غریب دشمنی کے ...

  



اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ (ن) لیگی ترجمانوں کا پناہ گاہوں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا غریب دشمنی ہے، سخت سردی سے ٹھٹھرتے بے گھر  افرادکیلئے سائباں کی دستیابی وزیراعظم عمران خان کے احساس کا مظہر ہے۔ پیر کو ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ (ن) لیگی ترجمانوں کا پناہ گاہوں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا غریب دشمنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں چاہئے کہ سردی سے ٹھٹھرتے بے گھروں کے بجائے لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پر تنقید کریں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نئے پاکستان کی بنیاد احساس پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بے آسرا غریبوں کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کی فلاح و خیر خواہی عمران خان کی زندگی کا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہاکہ لٹیرالیگ کی قیادت پاکستانیوں کو غریب اور بیگھر کر کیایون فیلڈ کے پرآسائش محل میں لطف اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بھلائی کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شریفین نے صرف اپنی آل اولاد اور ذات کا سوچا،عمران خان کی جدوجہد قوم کے بچوں کیروشن مستقبل کیلئے ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہاکہ اکنامک، لیگل، سوشل اور پولیٹیکل ریفارمز لائی جا رہی ہیں، کچھ لوگوں کو حکومت سے باہر دو سال نہیں ہوئے لیکن بہت تڑپ رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان  نے کہاکہ ڈان لیکس کے بانی ریاستی اداروں کے خلاف مصروف عمل رہے، اللہ کی شان دیکھیں ایسے لوگ آج لیکچر دے رہے ہیں کہ ملک کا دفاع کیسے کیا جائے۔ فردوس عاشق اعوان  نے کہاکہ جن لوگوں کو مستعفی ہونا پڑا وہ ملکی سلامتی کے دفاع کا لیکچر دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب کے بینیفشریز اور حقیقی گٹھ جوڑ کو متعارف کرانے والے نیب آرڈیننس ترامیم پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنے روائتی بیانیے پر نوحہ کناں نظر آرہی ہے، شرطیہ کہتی ہوں ان میں سے کسی نے وہ آرڈیننس پڑھا ہی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ لیگی ترجمان وزیر اعظم پر کیچڑ اچھالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ انہوں نے کہاکہ آرڈیننس کو مدر آف این آر او کہنے والے جانتے این آر او کے بینیفشریز کون ہیں۔ 

فردوس عاشق 

مزید : صفحہ اول