چند منٹوں میں 3 زلزلے، پاکستان ہل گیا

  چند منٹوں میں 3 زلزلے، پاکستان ہل گیا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں 40 منٹوں کے اندر یکے بعد دیگرے 3 زلزلے آئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں سخت خو ف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔امریکن جیالوجیکل سروے کے مطابق تینوں زلزلو ں کے مراکز گلگت بلتستان کے علاقے میں ہیں۔ پاکستان میں پہلا زلزلہ 10 بج کر 12 منٹ پر آیا جس کی شدت 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کا مرکز گلگت سے 30 کلومیٹر دور اور گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔پاکستان میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 19 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ دوسری بار آنیوالا سب سے شد ید نوعیت کا تھا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 40 کلومیٹر زیر زمین تھی۔امریکن جیالوجیکل سرو ے کے مطابق تیسری بار زلزلہ 10 بج کر 50 منٹ پر آیا۔ ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، اس زلزلے کی گہرائی45 کلومیٹر زیر زمین تھی۔خیال رہے پاکستان میں یکے بعد دیگرے آنیوالے تینوں زلزلوں کے جھٹکے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، سکردو، غذر، سوات، راولپنڈی اور اسلام آباد میں محسوس کیے گئے ہیں۔ ان زلزلوں کے جھٹکے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولا میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ 

مزید : صفحہ اول


loading...