ای سی سی، کپاس پر 10فیصد ڈیوڈی ختم، طور ختم کے راستے سے در آمد کی اجازت

ای سی سی، کپاس پر 10فیصد ڈیوڈی ختم، طور ختم کے راستے سے در آمد کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پندرہ جنوری سے کپاس کی درآمد پرعائد دس فیصد ڈیوٹیاں ختم کرنے،وسط ایشیائی ریاستوں کی کپاس کو طورخم سے درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔ پیر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا کمیٹی کوبتایا گیا کہ ملک میں کپاس کی پیداوارایک کروڑ گانٹھوں تک ہونے کا امکان ہے،مقامی کسانوں سے یکم جنوری تک تمام کپاس خرید لی جائیگی، کپاس کی درآمد پرڈیویٹاں ہٹانے سے کسانوں پرمنفی اثرات نہیں آئیں گے۔کمیٹی نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ضروریات کیلئے وسط ایشیائی ریاستوں کی کپاس کی طورخم سے برآمد کی اجازت دیدی۔فیصلے سے ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔ کمیٹی نے وزارت غذائی تحفظ کوکپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع پالیسی ائندہ دو ماہ میں تیارکرنیکی ہدایت کردی۔کمیٹی نے رواں مالی سال کیلئے پاک فوج کی اسپیشل سیکورٹی ڈویژن شمالی کیلئے چھ ارب بیس کروڑ روپے کی گرانٹ جبکہ پاک فوج کواندورنی سیکورٹی ڈیوٹی الاؤنس کیلئے پانچ ارب روپے اور مورچوں کی تعمیرکیلئے پچاس کروڑروپے کی گرانٹ دینے کی بھی منظوری دی۔کمیٹی نے تیل وگیس کی تلاش کا کام کرنیوالی دوسرکاری کمپنیوں کو ابوظہبی میں تیل وگیس کی تلاش کی اجازت دیدی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی 

مزید :

صفحہ اول -