ایم کیو ایم بلاول بھٹوکی پیشکش قبول نہیں کریگی،جہانگیر ترین
رحیم یارخان (آئی این پی)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بلاول بھٹوکی سندھ حکومت میں شراکت کی دعوت قبول نہیں کرے گی اس طرح کی پہلے بھی کئی پیشکشیں کی جاچکی ہیں، یہ تجربہ اچھا نہیں رہا، کراچی اور اندرون سندھ کی ترقی کیلئے نیا پیکج ہم دیں گے۔سندھ حکومت فیل ہو چکی ہے۔پیر کو صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال کے ہمراہ ڈی سی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے جہانگیر ترین نے کہا کہ صوبہ بہاولپور یاسرایکی کے لیے دوتہاء اکثریت کی ضرورت ہے یہ پوری ہو جائے، صوبہ ہم بنا دیں گے، ہم نے سیکریریٹ کا وعدہ کیا تھا صوبائی حکومت کے طے کرے کہ کہاں بناناہے ہم وعدہ پورا کریں گے۔50سال بعد سردی کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر گیس کی ڈیمانڈ میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ ڈیمانڈ پوری نہیں کر سکتے تاہم آج سے انڈسٹریوں کو گیس کی فراہمی شروع کر دی جاے گی جہانگیر ترین نے کہا کہ امسال ٹڈی دل کیحملیکی وجہ سے سندھ پنجاب کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے سردی کے باوجود ان کے بچے ڈیزرٹ میں موجود ہیں یہ بچے دو ماہ بعد اڑنے کے قابل ہو جایں گے اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ٹیموں نے نشان دہی کر دی ہے ان کی تلفی کے لیے عملہ اور گاڑیوں کی تعداد دگنی کر دی جاے گی سکھر اور رحیم یارخان میں موسم کی شدت کے بعد سپرے کرنے والے دو ہواء جہاز فراہم کر دیے جایں گے صوباء وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ٹڈی دل کے حملوں کی موجودہ صورت حال پر دس روز تک کنٹرول کر لیا جاے گا۔
جہانگیر ترین