عمران خا ن کے کنٹینر پر کئے گئے سارے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے، حمزہ شہباز

عمران خا ن کے کنٹینر پر کئے گئے سارے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے، حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اگر عمران خان نے احتساب پر یو ٹر لینا تھا تو اسمبلی میں آکر ہی لے لیتے،نیب قانون میں بڑے سقم موجود ہیں ان میں تبدیلیاں ہونی چاہیے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے نیب کے ترمیمی آرڈیننس پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شعرو شاعری کا سہارا لیااور کہا کہ کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔نیب آرڈیننس سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کے نعروں میں کھلا تضاد ہے،احتساب پر یوٹرن لینا تھا تو اسمبلی میں آکر ہی لے لیتے۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر کئے وعدے ایک ایک کرکے جھوٹے ثابت ہوئے،نیب ترمیمی آرڈیننس عجلت میں جاری کر دیا گیا،نیب قانون میں بڑے سقم ہیں اس میں تبدیلیاں ہونی چاہیے،بہتر ہوتا کہ ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن سے مشاورت کی جاتیلیکن اس حکومت کا کوئی عمل سیدھا نہیں ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ 14 ماہ میں عام آدمی کیلئے سانس لینا مشکل کردیا گیا یہ ملک کہاں جائے گا،غریب سے دو وقت کی روٹی چھننے والا سے اب اللہ حساب کرے گا۔
حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -