ایم کیو ایم کو بلاول کی پیشکش کا مطلب سندھ حکومت خطرے میں ہے، شبلی فراز

  ایم کیو ایم کو بلاول کی پیشکش کا مطلب سندھ حکومت خطرے میں ہے، شبلی فراز

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کی جانب سے ان کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو وفاق میں اتحاد توڑنے کی پیش کش کو نامناسب قرار دیدیا۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کی ایم کیو ایم پاکستان کو کی گئی پیش کش پر ردعمل میں شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اپنی سیاست اور حکومت خطرے میں لگ رہی ہے۔سینیٹ میں قائد ایوان نے کہاکہ ایم کیو ایم کو پیش کش سے متعلق بیان سے لگتا ہے سندھ حکومت خطرے میں ہے اور بلاول بھٹو کی پیش کش بھی اسی کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا اس طرح کا بیان نہ تو ملک کی خدمت ہے اور نہ ہی جمہوریت کی خدمت ہے، انہیں اس طرح کی باتیں زیب نہیں دیتیں ’۔شبلی فراز نے کہاکہ بلاول بھٹو، ایم کیو ایم پاکستان کو لالچ دے کر مفادات کی سیاست کر رہے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کی سیاسی پوزیشن مضبوط نہیں ہے اور خود کو مضبوط کرنے کے لیے سہارا ڈھونڈ رہی ہے۔ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے اتحاد پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد وزارتوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ اصولوں کی بنیاد پر ہے اور ایم کیو ایم ایک مضبوط اتحادی جماعت کی طرح ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اور ہمارے درمیان کوئی غلط فہمی یا مسائل نہیں ہیں اور یم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کراچی اور پورے ملک کی بہتری کے لیے چلتا رہے گا۔

شبلی فراز

مزید : صفحہ اول


loading...