نیا سال نئی پریشانی، ایک سال تک تاریخ لکھتے وقت صرف 20 ہرگز نہ لکھیں

  نیا سال نئی پریشانی، ایک سال تک تاریخ لکھتے وقت صرف 20 ہرگز نہ لکھیں

  



کراچی(این این آئی)جب بھی نیا شروع ہوتا ہے تو ہماری سب سے پہلی غلطی تاریخ لکھنے میں ہوتی ہے، ہم عادت سے مجبور تاریخ میں گزشتہ سال لکھ دیتے ہیں۔ اس سے ہمیں کوئی خاص نقصان تو نہیں ہوتا تھا۔ لیکن ماہرین نے خبردار کیاہے کہ سال 2020 میں تاریخ لکھنے میں ہمیں خاص احتیاط کرنی ہوگی۔ماہرین کے مطابق نئے سال میں سرکاری دستاویزات پر تاریخ لکھتے وقت سال2020 مکمل لکھا جائے، ایک سال تک احتیاط کرنا ہوگی، بے احتیاطی سے پریشانی بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق سال2020 میں تاریخ لکھتے وقت احتیاط کرنا ہوگی، ہمیں اسے مکمل شکل میں لکھنا ہوگا جیسے مکمل تاریخ 01-01-2020لکھی جائے گی جبکہ نامکمل تاریخ 01-01-20 ایسے ہر گز نہ لکھی جائے جیسے اس سے قبل سال 18 یا 19 لکھا جاتا تھا۔کیونکہ کوئی بھی اپنی سہولت کیلئے تاریخ کسی بھی وقت تبدیل کر سکتا ہے، اگر وہ 20 کے آگے 18 یا 19 لکھ دے تو وہ 2018 یا 2019 بن جائے گا۔زمین، جائیداد یا کسی بھی لین دین کا معاہدہ کرتے وقت سرکاری کاغذات میں تاریخ لکھتے وقت احتیاط لازم ہے اور پوری تاریخ لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ مسئلہ صرف ایک ہی برس یعنی 2020 میں پیش آئے گا۔

نئی پریشانی

مزید : علاقائی