سندھ ہائیکورٹ،پی ایس سی امتحانات 18ء کا مکمل ریکارڈ طلب

  سندھ ہائیکورٹ،پی ایس سی امتحانات 18ء کا مکمل ریکارڈ طلب

  



کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات 2018ء کے نتائج سے متعلق امتحانات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل بنچ کے روبرو سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے نتائج سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواست گزار ایوب پنہور کے وکیل نے موقف دیا کہ کمیشن کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود امیدواروں کو تحریری امتحانات کی مارکس شیٹ جاری نہیں کی گئی۔ تحریری امتحانات میں زیادہ نمبرز حاصل کرنے والوں کو انٹرویو میں فیل کردیا گیا۔ ذاتی پسند اور اثر رسوخ کے بنیاد پر مخصوص افراد کو کامیاب قرار دیا گیا۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات برائے 2018 کے حتمی نتائج کو روکا جائے۔ امتحانات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے۔ عدالت نے کمیشن سے امتحانات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو ریکارڈ پیش کرنے کیلئے آئندہ سماعت تک مہلت دیدی۔

سندھ ہائیکورٹ

مزید : علاقائی


loading...