سندھ ہائیکورٹ نے جونا گڑھ ہاؤس کا کمرشل استعمال روک دیا

  سندھ ہائیکورٹ نے جونا گڑھ ہاؤس کا کمرشل استعمال روک دیا

  



کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ کی خاندانی جائیداد کی تقسیم کے تنازع سے متعلق جونا گڑھ ہاؤس کا کمرشل استعمال روکتے ہوئے جہانگیر خانجی اور وزرات سیفران سے جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ کی خاندانی جائیداد کی تقسیم کا تنازع سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نواب عالمگیر خانجی اور دیگر کے وکیل نے موقف دیا کہ قانون کے مطابق جونا گڑھ ہاؤس کمرشل مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا۔ جسٹس شفیع محمد صدیق نے نواب آف جونا گڑھ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جونا گڑھ ہاس کو غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال کیا تو آپ کیخلاف کارروائی ہوگی۔

جونا گڑھ

مزید : علاقائی


loading...