فیاض چوہان نے اپنے بیٹے کی خاطر پنڈی کے طلبہ کی حق تلفی کی، سید حسن مرتضیٰ

  فیاض چوہان نے اپنے بیٹے کی خاطر پنڈی کے طلبہ کی حق تلفی کی، سید حسن مرتضیٰ

  



اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ فیاض چوہان نے اپنے بیٹے کی خاطرپنڈی کے طلبہ کی حق تلفی کی۔ایک بیان میں سید حسن مرتضی نے کہاکہ ذہین طلبہ کا مار کر چوہان نے جرم کا ارتکاب کیا۔حسن مرتضی نے کہاکہ تحریک انصاف تحریک استحصال کے روپ میں سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مالی سہولت کاروں کیلئے نیب آرڈیننس جاری کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے والد کی تعریف نہیں کرتے دوسروں کی کیا تعریف کرینگے۔سید حسن مرتضی نے کہاکہ سلیکٹڈ کنٹینر کی طرف یو ٹرن لینے والے ہیں۔

سید حسن مرتضیٰ

مزید : علاقائی