کراچی: سرجانی ٹاؤن میں کچرا کنڈی سے نامعلوم خاتون کی بوری بنڈ سرکٹی لاش برآمد

  کراچی: سرجانی ٹاؤن میں کچرا کنڈی سے نامعلوم خاتون کی بوری بنڈ سرکٹی لاش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کچرا کنڈی سے نا معلوم خاتون کی سر کٹی لاش بوری میں بند برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیون بی میدان سے بوری میں بند خاتون کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے،شبہ ہے کہ مقتولہ کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش مذکورہ مقام پر پھینکی گئی ہے۔ریسکیوذرائع کے مطابق خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے، پولیس نے بتایا کہ خاتون کا سر کاٹ کر لاش بوری میں بند کر کے پھینکی گئی، قتل کسی اور جگہ کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق خاتون کا سر تاحال نہیں ملا جس کی تلاش جاری ہے، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق لاش کا سر نہیں ملا ہے، لاش10سے12گھنٹے پرانی لگ رہی ہے جو سردی کی وجہ سے اکڑ گئی ہے، پولیس کے مطابق مزید شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں، خاتون کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹ حاصل کیے جائیں گے اور نادرا سے شناختی کارڈ ڈیٹا لیا جائے گا، جبکہ واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
بوری بند لاش

مزید :

علاقائی -