گلوکارہ رابی پیزداہ 17 جنوری کو طلب

گلوکارہ رابی پیزداہ 17 جنوری کو طلب

  



لاہور(نامہ نگار)معروف گلوکارہ رابی پیزاہ کے خلاف غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے معاملے پرمحکمہ وائلڈ لائف نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے،محکمہ وائلڈ لائف کی رپورٹ پر عدالت نے گلوکارہ رابی پیزداہ کو 17 جنوری کو طلب کرلیاہے۔

،محکمہ وائلڈ لائف نے گلوکارہ کے خلاف چالان جمع کروا رکھا ہے،عدالت میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ کے مطابق دوران تلاشی رابی پیرزادہ کے سلیون سے مگر مچھ اور سانپ نہیں برآمد ہوئے،امکان ہے رابی پیرزادہ نے مگر مچھ اور سانپ کہیں اور منتقل کردیئے ہوں،سماعت کے موقع پررابی پیزاہ کی جانب سے بابر افضل ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔

مزید : علاقائی