وحدت کالونی،منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

وحدت کالونی،منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی کے علاقہ میں منشیات فروش نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کردیا۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی ہیڈ کانسٹیبل کی عیادت بھی کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ وحدت کالونی میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل محمد سعید اتوار کی شب منشیات فروشوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ پولیس نے ریڈ کے دوران فائرنگ کرنے والے منشیات فروش آصف کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ہسپتال میں داخل ہیڈ کانسٹیبل کو بہادری پر شاباش دی اور گلدستہ دیا۔ انہوں نے زخمی جوان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

مزید : علاقائی


loading...