لاہور ڈسٹرکٹ بارکے سالانہ انتخابات، 24امیدوار میدان میں

  لاہور ڈسٹرکٹ بارکے سالانہ انتخابات، 24امیدوار میدان میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)الیکشن بورڈ کی طرف سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، کل 24امیدوار حصہ لے رہے ہیں، صدارت کیلئے جے اے طارق، رانا انتظار حسین اور میاں جہانگیر، نائب صدر کی نشست پر6 امیدواروں خرم میر،رانا محمد نعیم،سجاد بٹ،شکیلہ اختر رانا،غلام عباس ہراج،کرم نظام راں کے درمیان مقابلہ ہوگا،اسی طرح ماڈل ٹاؤن نشست پر رانا کوثرسہلری،ندیم ضیاء بٹ اورکینٹ کچہری پر سخاوت علی میں مقابلہ ہوگا،سیکرٹری کی نشست پر احمد سعد،ریحان احمد،سلطان حسن اورسیدہ عظمی گیلانی جبکہ جوائنٹ سیکڑٹری کی نشست پر سائرہ لودھی، علی نور،میاں اسامہ اور نمرہ بٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا،فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر سید ثمر، عمران،علی،عمران جبکہ آڈیٹر پر محمد عمران،رفیق بھندر اور خواجہ التمش کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

مزید :

علاقائی -