پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فائر پریکٹس کا سلسلہ جاری

  پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فائر پریکٹس کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فائر پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ایس پی سکیورٹی ون خالد محمود افضل، ایس پی سکیورٹی تھری محمد ممتاز، ڈی ایس پیز طاہر اقبال، جمشید علی، رضا ذاکرحسین،ظہیر احمد، کوثر پروین، ذوالفقار علی اور ڈی ایس پی ابصار احمد نے فائر پریکٹس میں حصہ لیا۔افسران کے ہمراہ تمام گن مینز کو بھی فائر پریکٹس کروائی گئی۔
ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس لائنز میں آپریشن ونگ، سکیورٹی ڈویژن، انویسٹی گیشن ونگ اور مجاہد سکواڈ کی فائر پریکٹس کاسلسلہ مرحلہ وار جاری رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسران و اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے راؤنڈ فائر کرائے گئے اور فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔

مزید :

علاقائی -