ایس ایس پی موٹروے پولیس سے ٹرانسپورٹرز کے وفد کی ملاقات

ایس ایس پی موٹروے پولیس سے ٹرانسپورٹرز کے وفد کی ملاقات

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی موٹروے پولیس محمد ایاز سلیم کی سمندری اور جڑانوالہ کے ٹرانسپورٹرز سے تفصیلی ملاقات،ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی۔بڑھائے جانے والے جرمانوں کا نفاذ کسی دباؤ میں آئے بغیر عمل میں لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سیکٹر کمانڈر(ایم-تھری) ایس ایس پی محمد ایاز سلیم نے جڑانوالہ اور سمندری کے ٹرانسپورٹرز سے تفصیلی ملاقات کی۔انہوں نے ڈی ایس پی (سمندری) عارف خان کو مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ ٹرانسپورٹرز کی ضیافت کے دوران جرمانے کی شرح میں اضافہ پر بتایا گیا کہ قیمتی زندگی اور گاڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا محکمہ کی اولین ترجیح تھی، جسے ایک طویل ریسرچ کے بعد قومی مفاد میں بڑھانا لازمی قرار دیا گیا ا ور اب اسکے مثبت اثرات بہت جلد قوم کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ بعد ازاں، سیکٹر کمانڈر نے بیٹ 15 کے افسران سے خصوصی نشست کرتے ہوئے اس بات کا احساس دلایا کہ ہمارا اثاثہ افسران ہیں جنکے مسائل کا تدارک ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

مزید : علاقائی