مطلوب اشتہاریوں کو پکڑنے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم

  مطلوب اشتہاریوں کو پکڑنے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)سرکی قیمت والے ملزموں کی گرفتاری پر لاہور پولیس کے افسروں اور جوانوں میں مقررہ انعامی رقم تقسیم کی گئی۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے19افسروں اور جوانوں میں 14 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی۔ ایس ایس پی ایڈمن لاہور اطہر وحید نے بریفنگ دی۔ گوہاوہ روڈ بیدیاں کے اشتہاری رفیق عرف فیقا کو پکڑنے پر انسپکٹر نبی بخش اور ٹیم کو دو لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ فیقا راولپنڈی میں بھیس بدل کر ٹائر پنکچر لگا تاتھا۔اشتہاری آصف کو پولیس ٹیم نے لالیاں سے پکڑا۔ سب انسپکٹرز اسد عباس، محمد رضا، اشفاق خان اور انکی ٹیم کو مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے دیے گئے۔ انسپکٹر محمد شعیب خان کی نشاندہی پر انتہائی مطلوب ملزم ولی گئی خان کو پرانا ائیر پورٹ لاہور کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ سی سی پی او نے انسپکٹر شعیب اور گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لئے ایک لاکھ 55 ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید نے پولیس افسروں کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ پولیس افسر ان آئندہ بھی خطرناک ملزموں کی گرفتاری کے لئے محنت سے کام کریں۔

مزید : علاقائی


loading...