سبزہ زار،گھر سے 29 سالہ شخص کی نعش برآمد

سبزہ زار،گھر سے 29 سالہ شخص کی نعش برآمد

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقہ کراچی والی پلی کے قریب گھر سے 29 سالہ شخص کی پرانی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا دی۔

پولیس کے مطابق29 سالہ عمران محمود کرائے کے گھر میں اکیلا رہتا تھا اور شیر شاہ کالونی کا رہائشی تھا۔ گھر سے تعفن پھیلنے پر محلے داروں کی اطلاع پر پولیس نے لاش مردہ خانہ جمع کروا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...