رائے ونڈ،تاجر کے گھر میں 8 ڈاکواہل خانہ کو یرغمال بنا کر10 لاکھ مالیت کا سامان و نقدی لوٹ کر فرار

  رائے ونڈ،تاجر کے گھر میں 8 ڈاکواہل خانہ کو یرغمال بنا کر10 لاکھ مالیت کا ...

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)رائے ونڈمیں ڈکیتیوں کا سلسلہ تواتر سے جاری، پولیس اس سلسلے میں مکمل بے بس دکھائی دیتی ہے۔ گزشتہ شب بھی رائے ونڈ سندر روڈ پراشرف گارڈن ہاؤسنگ سکیم میں تاجر محمد آصف کے گھر 8مسلح ڈاکوؤں نے زبردستی گھس کرتمام افراد کو ایک کمرے میں بند کرکے یر غمال بنا لیا اور اس کے بعد سیف الماری کے تالے توڑ کر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے نقدی،9تولہ طلائی زیورات،دو عدد موبائل فونز اورایک عدد قیمتی گھڑی لوٹ کر فرار ہو گئے جس کی مالیت تقریبا 10لاکھ بتائی گئی ہے، ڈولفن فورس اور پولیس کی گشت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

، یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رائیونڈ اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی واداتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ پچھلے ماہ سے مسلسل شروع ہے اور پولیس ان ملزمان کو پکڑنے میں ناکامی ان کی ملی بھگت کا اشارہ دیتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے،ڈکیتی واردات کی اطلاع پا کر مقامی لیگی ایم پی اے محمد مرزا جاوید فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے لٹنے والے تاجر کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا،اور شہریوں کیساتھ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے۔جہاں پولیس کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔دوسری طرف متاثرہ محمد آصف نے تھانہ سٹی رائیونڈ میں تحریری درخواست دے دی ہے، تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔

مزید : علاقائی


loading...