مانگا منڈی،لیگی رہنما کے گھر میں لاکھوں مالیت کا ڈاکہ

مانگا منڈی،لیگی رہنما کے گھر میں لاکھوں مالیت کا ڈاکہ

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں پولیس بھی مکمل ناکام ہو چکی ہے،شہریوں نے پولیس کی نااہلی کیخلاف احتجاج کیا۔بتایا گیا ہے کہ مانگامنڈی میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راؤ ادریس کے گھر سے 9لاکھ روپے مالیت کی ڈکیتی ہوئی،4 ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو کمرے میں بند کر دیا،3 لاکھ30 ہزار روپے نقدی، 5 لاکھ مالیت کے زیورات اور موبائل فون چھین کر فرارہو گئے۔

مزید : علاقائی