ڈائمنڈ پینٹس پولوچیمپئنز ٹرافی 2020 ء آج شروع ہوگی

ڈائمنڈ پینٹس پولوچیمپئنز ٹرافی 2020 ء آج شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس پولوچیمپئنز ٹرافی 2020 ء آج سے شروع ہورہی ہے۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق پولو کا سیزن اپنے عروج کی طرف گامزن ہے۔ آٹھ گول کے اس ٹورنامنٹ میں دس ٹاپ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ جن میں غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کھیل رہی ہے۔ ملک عاطف یار ٹوانہ نے ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولو کا کھیل سپانسرز کی مدد کے بغیر کھیلنا ممکن نہیں ہے۔ ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا بیٹا میر حذیفہ احمد بھی پولو کھیلتے ہیں، پولو ایک زبردست کھیل ہے اور اسے سپانسر کرکے بہت خوشی ہوتی ہے۔ دس ٹیموں نے ثابت کیا ہے کہ پولو کا کھیل فروغ پا رہا ہے۔ پول اے میں ڈائمنڈ پینٹس، باڑیز، ایف جی پولو ٹیم، منوں پولو اور ماسٹر پینٹس شامل ہیں جبکہ پول بی میں ماسٹر پینٹس بلیک، بلیک ہارس پینٹس / آرٹیما میڈیکل، اے او ایس پولو ٹیم، جوبلی لائف اور بی این کی ٹیمیں شامل ہیں۔ آج بروز منگل کو تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلامیچ آج 31 دسمبر کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ باڑیز کے ساتھ 12.30 پر، 1.30 پر ایف جی پولو ٹیم کا مقابلہ منوں پولو سے ہوگا جبکہ سہ پہر 2.30 پربلیک ہارس پینٹس / آرٹیما میڈیکل کا مقابلہ اے او ایس پولو کے ساتھ ہوگا۔ بدھ کو دوپہر ساڑھے 12 بجے جوبلی لائف کا مقابلہ بی این ٹیم سے، 1.30 پر پہلا میچ جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ ماسٹر پینٹس سے ہوگا جبکہ 2.30 پر دوسرا میچ جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک سے ہوگا۔ پورا ہفتہ میچز جاررہنے کے بعد سب سڈری فائنل اور مین فائنل 5 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔