لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام پہلا انڈر 19 پولو کپ شروع

لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام پہلا انڈر 19 پولو کپ شروع

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام پاکستان کا پہلا انڈر 19 پولو کپ 2019ء لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب میں شروع ہوگیا۔ لاہور گیریژن پولو کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کسی بھی کھیل کی نرسری ہوتی ہے اور ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس سے آنے والے وقت کے بہترین پولو کے کھلاڑی تیار ہوں گے۔ پہلے سال ٹیمیں کم ضرور ہیں مگر پھر بھی مستقبل کے پولو کھلاڑی کھیلتے نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کلب پولو ٹیم، لاہور پولو کلب کی ٹیم اور لاہور گیریژن پولو کلب کی ٹیمیں شریک ہیں۔ کرنل (ر) شعیب آفتاب کے مطابق یہ ٹورنامنٹ اب لاہور گریژن کلب کے کیلنڈر پر ہوگا اور ہر سال یہ ٹورنامنٹ منعقد کروایا جائے گا۔گزشتہ روز واحد میچ اسلام آباد کلب پولو ٹیم اور لاہور پولو کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو اسلام آباد کلب پولو ٹیم نے 10-3.5 سے جیت لیا۔ پہلے چکر میں اسلام آباد کلب پولو ٹیم نے دو جبکہ لاہور پولو کلب کی ٹیم نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں اسلام آباد کلب کی ٹیم نے تین جبکہ لاہور پولو کلب کی ٹیم نے ایک گول سکور کیا جبکہ تیسرے چکر میں بھی اسلام آباد کی ٹیم نے تین جبکہ لاہور پولو کلب کی ٹیم نے ایک گول سکور کیا۔ چوتھے چکر میں دونوں گول مہمان ٹیم نے سکور کیے۔ اسلام آباد کلب پولو ٹیم کی طرف سے راجہ میکائل سمیع، محمد علی اور محمد اسماعیل نے تین، تین جبکہ بلال رسول نے ایک گول سکور کیا جبکہ لاہور پولو کلب کی طرف سے نذر دین محمد، مصطفی عزیز اور محب شہزاد نے ایک ایک گول سکور کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...