ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے والدکے ایصال ثواب کے لئے کوہالہ میں رسم چہلم ادا کی گئی

  ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے والدکے ایصال ثواب کے لئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے والد ارشد حسین اولکھ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ان کے آبائی علاقے سمندری کے گاؤں 222 جی بی کوہالہ میں رسم چہلم ادا کی گئی جس میں تلاوت قرآن کی گئی، معروف نعت خواں حافظ ریحان روفی نے ہدیہ نعت پیش کیا،مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ارشد حسین اولکھ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبروجمیل دے، رسم چہلم میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل عمر فاروق دوست احباب، عزیزواقارب، اہل علاقہ سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے رسم چہلم میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دکھ کے موقع پر آپ سب کی شرکت سے مجھے حوصلہ ملا ہے۔