پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیمپئن شپ شروع

پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیمپئن شپ شروع

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 34 واں میپل لیف سیمنٹ پاکستان آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2019ء باغ جناح ٹینس کورٹس میں شروع ہوگیا۔ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک کے مطابق ٹورنامنٹ سینئرز کیٹیگریز کیلئے ہے جس میں پاکستان اور کئی دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں انٹریز موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی کھلاڑی انٹرنیشنل صورتحال کی وجہ سے لاہور نہیں آ سکے۔ انگلینڈ سے ایک کھلاڑی فائز حسن بھی کھیلنے کیلئے آئے ہیں۔ رشید ملک نے میپل لیف سیمنٹ پاکستان کے سی ای او سعید سہگل کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو ہر سال ٹینس کی پرموشن کیلئے سینئرز کھلاڑیوں کیلئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں سینئرز کی مینزسنگل 35 پلس، ڈبلز، مینز سنگلز 40 اور ڈبلز، مینز 45 پلس سنگل اور ڈبلز، مینز سنگلز 60 اور ڈبلز، مینز سنگلز 65، ڈبلز بھی اور مینز سنگلز 70 کے مقابلے بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز مینز سنگلز 35 پلس میں اسامہ وحید نے محمد یوسف 6-1, 6-0 سے، مینز سنگل 40 میں طلحہ وحید (گیس اینڈ آئل) نے عاشر علی خان کو 6-4, 4-6, 6-0 سے، محمد شکیل نے وقاص احمدباسط کو 6-1, 6-1 سے ہرا دیا۔ مینز سنگلز60 پلس میں بریگیڈیئر (ر) غضنفر علی نے مبین ملک کو 6-0, 6-1 ہرا دیا۔ مینز سنگلز 65 پلس میں اپ سیٹ ہوا جب اکرام اللہ نے خواجہ خرم کو 6-4, 6-4 سے ہر ا دیا۔ مینز سنگلز 70 پلس میں نوید نجم نے اشفاق احمد چوہان کو 6-3, 6-3 سے ہرا دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی