لاہور چیمبر اورکشمیرلبریشن سیل کے اشتراک سے سیمینارآج ہوگا

لاہور چیمبر اورکشمیرلبریشن سیل کے اشتراک سے سیمینارآج ہوگا

  



لاہور(پ ر) وزیرٹرانسپورٹ‘ وائلڈ لائف و فشریز ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی ظلم وجبر کے شکار کشمیریوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ تحریک آزادی کشمیر نہ صرف کشمیر کی آزادی کی تحریک ہے بلکہ اس نے بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا بھی آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارجموں وکشمیرلبریشن سیل کے اشتراک سے لاہور چیمبر میں آج منگل 31دسمبر کو 11 بجے صبح چیمبر کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے کشمیرسیمینار کے انتظامات کے سلسلے میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جائزہ اجلاس میں سیکرٹری جموں وکشمیرلبریشن سیل منصور قادر ڈار اور انچارج ریسرچ ونگ سردار ساجد محمود شریک تھے۔ ناصرحسین ڈار نے کہا کہ ظلم کی رات جس قدر تاریک او رطویل سہی، صبح آزادی کا سورج انشاء اللہ جلد طلوع ہوکر رہے گا۔ مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اپنی  بربادی کی بنیاد رکھی ہے۔

 اس کے آثار بھارت میں نمودار ہوچکے ہیں۔

۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت ہرفورم پر جاری رکھی ہے۔کشمیری قوم مسلمہ حق خودارادیت کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان کی آخری اور واحد منزل پاکستان ہے۔ تحریک آزادیئ کشمیر دراصل تکمیل پاکستان کی جدوجہد بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج لاہو رچیمبر میں ہونے والے کشمیر سیمینار میں بڑی تعداد میں تاجربرادری اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوکر کشمیریوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ 

مزید : کامرس


loading...