اقبال ایونیو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ بلا مقابلہ منتخب
لاہور(پ ر) اقبال ایونیو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کی انتظامیہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئی، راشد نبی ملک صدر، رانا غلام رسول نائب صدر، محمد کاشف عارف جنرل سیکرٹری، وقاص خالد علوی فنانس سیکرٹری، شفقت اللہ چوہان ایگزیکٹو ممبرخ ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ ایگزیکٹو ممبر اور محمد اسلم ایگزیکٹو ممبر ہوئے۔ ملک شہباز کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے۔سوسائٹی ممبران نے راشد نبی ملک اور پوری انتظامیہ کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکبا پیش کی اور امید ظاہر کہ نئی انتظامیہ سوسائٹی کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریگی۔ اس موقع پر صدر راشد نبی ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں سوسائٹی ممبران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور موقع خدمت کا موقع دیا، انشاء اللہ تعالیٰ میں سوسائٹی کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ممبران سوسائٹی کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔
کیپشن
اقبال ایونیو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے نو منتخب صدر راشد نبی ملک، رانا غلام رسول، محمد کاشف،ملک شہباز کھوکھر و دیگر کا گروپ فوٹو