شیل پاکستان لمٹیڈ اور پاک وہیلز ڈاٹ کام خصوصی پورٹل قائم کریں گے

  شیل پاکستان لمٹیڈ اور پاک وہیلز ڈاٹ کام خصوصی پورٹل قائم کریں گے

  



لاہور(پ ر)شیل پاکستان لمٹیڈ(شیل پاکستان)اورپاکستان کی انتہائی قابل اعتماد آٹو موبائل ویب سائٹ پاک وہیلز (PakWheels.com) خصوصی پورٹل کے قیام کے لیے تعاون کریں گے۔پاک وہیلز ایک ویب سائٹ ہے جو گاڑیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران اِس نے اپنے وزیٹرز کا اعتماد جیتا ہے اور عمدہ ریڈرشپ قائم کی ہے۔اس تعاون کے ذریعے شیل پاکستان اور پاک وہیلز شیل لیوبریکنٹس کے صارفین کو درست اور متعلقہ معلومات کے لیے ایک مجموعی گیٹ وے مہیا کریں گے۔شیل کنزیومر اور انڈسٹریل لیوبریکنٹس کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے اورپاک وہیلز کے ساتھ اِس تعاون کی صورت میں اِس کے 30ملین سے زائد وزیٹرز پر مشتمل انتہائی خصوصی وزیٹرز تک متعلقہ معلومات پہنچانا ہے۔

شیل –پاک وہیلز پورٹل دیگر خصوصی فیچرز مثلاً ”اپنی آئل ویب سیریز کے بارے میں جانیے“، ایک انڈی پنڈنٹ ”ورکشاپ اینڈ اسٹیشن لوکیٹر“ اور ایک خصوصی ”لیوبریکنٹس گائیڈ“ بھی دستیاب ہوں گے۔اس پورٹل کو صارفین کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی گاڑیوں کے بارے میں درست لیوبریکنٹ کا انتخاب کر سکیں اوراپنے اطراف میں آئل

کی خریداری اور تبدیلی کا مقام تلاش کر سکیں۔

اس تعاون کے بارے میں گفتگو کر تے ہوئے شیل پاکستان کی مارکیٹنگ منیجر، محترمہ نادیہ حسیب نے کہا،”یہ پورٹل متعارف کرانے کے لیے ہم پاک وہیلز کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔شیل پاکستان لمٹیڈ اس بات کو یقینی بناتاہے کہ ہر تعاون اس کے صارفین کو بہترین ثابت ہو۔ پاک وہیلز کے پاس آٹو موبائل کے 4.5 ملین شائقین کو مشغول رکھنے کے لیے کئی برسوں کا تجربہ ہے جو اپنی آٹو موبائل کی ضرورتوں کے لیے اس پورٹل سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔“

مزید : کامرس