بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 36فیصد کمی

بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 36فیصد کمی

  



اسلام آباد (اے پی پی) نومبر 2019ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 36فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2019ء میں بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات 61.42 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ نومبر 2018ء میں 96.06ملین ڈالر کی درآمدات کی گئیں تھیں۔اس طرح نومبر 2018ء کے مقابلہ میں نومبر 2019ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں 34.64 ملین ڈالر یعنی 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید : کامرس