ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کی پیداوار فروخت میں کمی 

    ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کی پیداوار فروخت میں کمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا نومبر2019 ء ملک میں 7266 یونٹ  لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی پیداواراور 4715 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 10956 یونٹ  لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی پیداواراور 9884 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق نومبر کے مہینے میں ملک میں 644 یونٹ  لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی پیداواراور987 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال نومبرمیں ملک میں 1796 یونٹ  لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی پیداوار اور1637 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید :

کامرس -