بزنس مین پینل کی کامیابی پورے ملک کی بزنس کمیونٹی کی جیت ہے‘  پیاف

بزنس مین پینل کی کامیابی پورے ملک کی بزنس کمیونٹی کی جیت ہے‘  پیاف

  



لاہور(پ ر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) میں انجم نثارکی بطور صدر اور ان کے ساتھیوں کی تاریخی فتح پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن الیکشن میں انجم نثا ر کی بطور صدر کامیابی اصل میں تاجروں و صنعتکاروں کی فتح ہے۔ میاں انجم نثار ایک سینئر صنعتکار اور تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں بزنس مین پینل کی تاریخی کامیابی سے تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔

میاں نعمان کبیر نے کہا اس تاریخی کامیابی کا سہرا گروپ کی اعلیٰ قیادت کے سر جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات ایک کر دیا اورہنوز مسائل کے حل کے لئے سرگرم ہیں۔ نعمان کبیر نے کہا کہ انجم نثار ملک بھر کی تاجر برادری کو ساتھ لیکر چلیں گے تاجروں کے مسائل ہر سطح پر حل کیے جائیں گے اور اب حقیقی معنوں میں تاجروں کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچائی جائے گی اور ان کے مسئلے مسائل فوری حل ہونگے۔ناصر حمیدنے کہاکہ ہم ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں انکے اعتماد کی بدولت بزنسمین پینل نے حا لیہ الیکشنز۲۰۲۰ میں ووٹوں کی واضح اکثریت سے فتح حاصل کی۔ پورے پاکستان کی صنعتکار و تاجربرادری انجم نثار کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی ہر آواز پر لبیک کہا جائے گا۔

مزید : کامرس


loading...