ایف پی سی سی آئی کی نئی  قیادت ملکی ترقی میں مثبت کردار  ادا کرے،سینیٹر مرزاآفریدی

ایف پی سی سی آئی کی نئی  قیادت ملکی ترقی میں مثبت کردار  ادا کرے،سینیٹر ...

  



کراچی(این این آئی)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی و تجارت و ٹیکسٹائل سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی نئی قیادت ملکی ترقی میں اپنا مثبت اور بھرپور کردار ادا کرے۔ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کے بعد ہم اس ادارے کی نئی قیادت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ حکومت کو معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اپنی سفارشات پیش کرے گی  اور حکومت سے اقتصادی صورتحال بہتر بنانے کے لئے تعاون کرے گی۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ایف پی سی سی آئی اپنا مثبت کردار ادا کرے اور معاشی معاملات پروفاقی چیمبر کی جانب سے جو بھی رائے دی جائے گی اس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

 اور اگر وہ قابل عمل ہوئیں تو ان پر عمل درامد میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جسکے نتائج بھی برامد ہو رہے ہیں تاہم نجی شعبہ کی سفارشات کی اہمیت مسلم ہے جنھیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تجارتی تنظیمیں حکومت کو اہم امور پر معنی خیز فیڈ بینک دیتی رہتی ہیں جس سے اقتصادی ترقی کا سفرآسان ہو جاتا ہے۔

مزید : کامرس