سٹیج ڈرامہ میں بیہودہ رقص کو فوقیت دی جانے لگی ہے،طاہر انجم

    سٹیج ڈرامہ میں بیہودہ رقص کو فوقیت دی جانے لگی ہے،طاہر انجم

  



لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر و کامیڈین طاہر انجم کا کہنا ہے کہ آج کے سٹیج ڈرامہ میں فحاشی،عریانی،ذومعنی ڈائیلاگ اور بیہودہ رقص کو فوقیت دی جانے لگی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں فحاشی،عریانی،ذومعنی ڈائیلاگ اور بیہودہ رقص کے بغیر بھی شائقین کے لئے سٹیج ڈرامہ پیش کر کے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ سکرپٹ مضبوط،کہانی جاندار،اچھی کاسٹ اور بہترین ڈائریکٹر ہو ناکامیابی کی سیڑھی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ شائقین ڈرامہ کو ہنسانے کے ساتھ ساتھ بامقصد،گھریلواور اصلاحی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے یہی وجہ ہے کہ میرے سٹیج ڈرامے کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔

آئندہ بھی اپنا معیار قائم رکھوں گا۔

مزید : کلچر