الخدمت کراچی کے تحت”کوالٹی ایشورنس ڈپارٹمنٹ“ قائم کردیاگیا 

الخدمت کراچی کے تحت”کوالٹی ایشورنس ڈپارٹمنٹ“ قائم کردیاگیا 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی نے ”کو الٹی ایشورنس ڈپارٹمنٹ“قائم کردیا۔مرکزی آفس میں اس سلسلے میں تربیتی سیشن منعقد ہوا،جس میں چیف ایگز یکٹوالخدمت انجینئر سلیم اظہر،ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی،ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹراظہرچغتائی،ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک انجینئرصابراحمد،ڈائریکٹر فارمیسی جمشید احمد،اسپتالوں کے ایم ایس،منیجرزو دیگر ذمہ داران شریک تھے۔اس موقع پر کنسلٹنٹ کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر افتخارالدین نے کوالٹی ایشورنس پر لیکچردیا،شرکا کو بتا یا گیاکہ   ”کوالٹی ایشورنس ڈپارٹمنٹ“الخدمت کے تحت قائم تمام اسپتالوں اور ڈائیگنو سٹک سینٹرزمیں طبی سہولتوں کی جانچ کر ے گا اوران میں جدید و معیاری طبی سہولتوں اورسروسز کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔اس موقع پر چیف ایگز یکٹو الخدمت انجینئر سلیم اظہر کا کہنا تھا کہ الخدمت اپنے تمام اسپتالوں اورڈائیگنو سٹک سینٹرز میں معیاری طبی سہولتیں فراہم کررہی ہے،تاہم ان میں مزیدبہتری کیلئے ”کوالٹی ایشورنس ڈپارٹمنٹ“قائم کیا گیا ہے تاکہ وقتا فوقتاً سروسز کی جانچ کی جاسکے او رسہولتوں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جاسکے۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر