ٹڈی دل کی شامت، طیاروں کی مدد سے اسپرے کا مطالبہ

      ٹڈی دل کی شامت، طیاروں کی مدد سے اسپرے کا مطالبہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) فصلوں کی دشمن ٹڈیوں کی سندھ میں شامت آگئی، صوبائی حکومت نے وفاق سے ٹڈی دل کے خلاف 10 طیاروں سے اسپرے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی سیکریٹری خوراک محمد ہاشم پوپلزئی کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان پیش کیا گیا۔پلان کے تحت جنوری سے جون تک بلوچستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کا آپریشن ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایران اور بھارت سے ملحق سرحد پر اسپرے کے لیے وزارت دفاع کو خط لکھا جائے گا۔ جبکہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپارکو سے بھی مدد لی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ سندھ میں ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے کے بعد وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو خط لکھ لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وفاق سندھ حکومت کو اسپرے کے لیے 3 جہاز اور 32 گاڑیاں فراہم کرے۔خط میں کہنا تھا کہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے وفاق 3 جہاز اور 32 گاڑیاں فراہم کرے، ایک جہاز سے چاروں ڈویژن کے تمام اضلاع میں اسپرے نہیں ہوسکتا، ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے کی ادویات باہر سے منگوانا بھی وفاق کی ذمہ داری ہے۔یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں حکومتِ سندھ نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 31 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے تھے، ٹڈی دل سے بچا کے لیے کمیٹیاں بھی بنالی گئی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...