کراچی،واٹر بورڈ کی آخری ڈی پی سی 3جنوری کو منعقد ہوگی

کراچی،واٹر بورڈ کی آخری ڈی پی سی 3جنوری کو منعقد ہوگی

  



کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کااجلاس دوبارملتوی ہونے کے بعد اب 3 جنوری کو متوقع ہے۔ اگلے عہدوں پر ترقیوں کے خواہاں افسران نے دوڑ دھوپ شروع کردی۔ یونین رہنما اور بااثر افسران کے دفاتر میں چہل پہل اور رونق لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی(DPC) کا اجلاس تین جنوری کو ہونے کا قوی امکان ہے، جس میں جونیئر افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے کر زمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ اس سلسلے میں واٹر بورڈ کے سینئر اور بااثر افسران سمیت یونین رہنماؤں کے دفاتر میں چہل پہل شروع ہوگئی ہے۔ متعددنے سفارشیں لگانا بھی شروع کردی ہیں۔ معلو م ہوا ہے کہ ڈی پی سی کے بعدفوری طور پر 500 افراد کو بھرتی بھی کیا جائے گا جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس بار ہونے والی ڈی پی سی آخری تصورہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...