سانحہ تیز گا م،انتظامیہ لاعلم،لواحقین کو تبلیغی مرکز میں چیکس کی تقسیم

سانحہ تیز گا م،انتظامیہ لاعلم،لواحقین کو تبلیغی مرکز میں چیکس کی تقسیم

  



میرپورخاص (رپورٹ۔فہد ملک) ریلوے حکام نے ضلعی انتظامیہ کو بے خبر رکھتے ہوئے سانحہ تیز گام حادثے کے شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کو تبلیغی مرکز میں خفیہ طور پر چیکس تقسیم کردیئے۔زخمیوں کو 5لاکھ کی بجائے 50ہزار روپے کی امداد دی گئی جس پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ تیز گام کے شہداوزخمیوں کے لواحقین میں اعلان کردہ امداد چیک تقسیم کرنے لیے ڈی ایس ریلوے نثار میمن تبلیغی مرکز میرپورخاص پہنچے جہاں انہوں نے شہدا کے لواحقین کو 15 لاکھ کے چیک تقسیم کیے جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ دینے کی بجائے 50 ہزار کے چیک دیے گئیے جس پر زخمی اور ان کے لواحقین نے ریلوے حکام کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا لواحقین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے وعدے کے مطابق زخمیوں کو 5 لاکھ کا چیک دیا جانا چاہیے تھا جبکہ ہمیں 50 ہزار کے چیک دیے جارہے ہیں یہ ہمارے ساتھ سراسر نا انصافی اور حکام کی جانب سے مزاق بنایا گیا ہے وفاق کی جانب سے سانحہ تیز گام کو شروع سے نظر انداز کیاگیا جبکہ ڈی ایس ریلوے نثار میمن کی آمد اور گزشتہ روز سے اب تک چیکوں کی۔تقسیم سے ضلع انتظامیہ میرپورخاص کو بھی لا علم رکھا گیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...