6 روز قبل سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے والا ڈکیت گروہ گرفتار

6 روز قبل سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے والا ڈکیت گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی پولیس نے ایک کارروائی میں 4 ملزمان پر مشتمل ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی پولیس نے 6 روز قبل سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے والا ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا ہے، ملزمان سے دوران ڈکیتی سیکورٹی گارڈ سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ترجمان کورنگی پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے چھ روز قبل اسلحے کے زور پر سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا تھا، ملزمان کی اسلحہ چھینتے وقت کی ویڈیو بھی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔کورنگی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 16 موبائل فون، 4 ٹی ٹی پستول اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، ملزمان میں ارشد، اشہد، وقاص اور محمد عبداللہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔خیال رہے کہ آج کراچی کے علاقے عالمگیر روڈ پر ایک کچرا چننے والے چور کو شہری نے پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق چور نے گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ کر اے سی پینل اور ٹی وی نکال لیا تھا۔